دہلی میں درجہ حرارت گر کر دو ڈگری سیلسیس کی سطح تک آنے کے ساتھ دہلی
حکومت نے اپنے اسکولوں کو سردی کی چھٹی بڑھا کر 19 جنوری تک کرنے کی ہدایت
دی ہے اور کہا ہے کہ نجی اسکول اپنے حساب سے کارروائی کریں۔ این ڈی ایم سی، ایم سی ڈی اور دہلی کینٹونمنٹ بورڈ کے زیر انتظام چلنے والے
اسکولوں کو خود سے فیصلہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے ۔ جہاں الكوهون انٹرنیشنل
جیسے کچھ پرائیویٹ اسکول موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع کر رہے
ہیں، وہیں
ان میں سے کچھ جو پہلے ہی اپنے اسکول کھول چکے ہیں، ابتدائی کلاسیں معطل کر
رہے ہیں۔ ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک سرکلر میں کہا گیا کہ سردی کے
موجودہ حالات اور محکمہ موسمیات کی طرف سے آئندہ دنوں میں قومی دارالحکومت
میں درجہ حرارت کے مزید گرنے کی پیش گوئی کے پیش نظر تمام سرکاری اور
سرکاری امداد یافتہ اسکولوں میں کے جی سے پانچویں تک سردی کی چھٹی بڑھا کر
19 جنوری تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔